Light
Dark

پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ

پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا نیا نرخنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فی لیٹر دودھ 60 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

سرکاری نرخنامہ کے مطابق بھینس کےدودھ کی فی لیٹر قیمت 180 سے بڑھ کر 240 روپے ہو گئی ہے جبکہ 60 روپے اضافے کے بعد گائے کا فی لیٹر دودھ 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فی کلو دہی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 220 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

نرخنامہ کے مطابق دہی میں درجہ اول کی کیٹگری کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔