کراچی: اسٹیٹ بینک نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک نئے نوٹوں کے دیدہ زیب ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لیے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔
نئے نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں۔ نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا