فیروز خان نے اپنی بہن حمائمہ ملک کے ہمراہ بھارتی صحافی شہریارفریدون کو آن لائن انٹرویو دیااور انہوں نے اپنے کام، ساتھی اداکاروں کے ساتھ ساتھ بھارتی ستاروں کے بارے میں متعدد سوالات کے جوابات دیے۔ جب فیروز سے ان کی سابق ساتھی اداکارہ سجل علی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے دلچسپ انداز میں اس کا جواب دیا۔
دوران انٹرویو ریپڈ فائر کھیلا گیا، جس میں فیروز سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں سجل علی نے نمکین چائے پیش کی تو وہ کیا کریں گے۔ سوال کے ساتھ دو آپشنز بھی دیے گیے۔ پہلا آپشن تھا کہ وہ اسے چپ چاپ پی لیں گے، جبکہ دوسرا آپشن تھا کہ وہ کہیں گے کہ اس چائے میں بہت محبت ہے لیکن کیا ہی اچھاہوتا اگر اس میں نمک کی بجائے چینی ہوتی۔
فیروز خان نے سوچتے ہوئے جواب دیا کہ سچ پوچھیں تو انہوں نے سجل کو کئی سالوں سے نہیں دیکھا، ادا کار نے تیسرا آپشن بھی مانگا ، مگر میزبان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال دو ہی آپشنز ہیں ، جس پر فیروز خان نے کہا کہ اگر انہیں سجل کی جانب سے نمکین چائے پیش کی جاتی تو وہ اسے خاموشی سے پی لیتے۔
ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی مداحوں نے بھارتی میزبان پر تنقید کی بوچھاڑ شروع ہوگئی۔اور انہوں نے اس سوال کو غیرمہذب اور نا شائستہ کہا۔
ایک صارف نے اسے غیر پیشہ ورانہ انٹرویو کہتےہوئے لکھا کہ ایک شادی شدہ مرد سے اس کے سابق رشتے کے بارے میں سوال کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے