Light
Dark

تاجر فکسڈ ٹیکس دینے پر آمادہ

تاجر فکسڈ ٹیکس دینے کو آمادہ

تاجر برادری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سامنے ایک نیا مطالبہ کیا ہے کہ ہر قسم کی دکانوں کے لیے ماہانہ فکسڈ ٹیکس کو 30,000-60,000 روپے ماہانہ سے کم کر کے زیادہ سے زیادہ 5,000 روپے کردیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق تاجروں کے نمائندوں نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ وہ ہر تاجر سے زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے فی سہ ماہی ٹیکس وصول کرے۔ ماہانہ فکسڈ ٹیکس 1,000 سے 5,000 روپے کے درمیان ہونا چاہئے لیکن 5,000 روپے سے زیادہ نہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ رقم کو 60,000 روپے ماہانہ سے کم کر کے 5,000 روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ غیر حقیقی اور ناقابل عمل لگتا ہے تاہم ایف بی آر اس مسئلے کو حل کرنے کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گا۔