Light
Dark

رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے اور ملزم جھینگو گروپ کا اہم کمانڈر ہے۔ ملزم کے پاس سے ایک پستول بمعہ راؤنڈر بر آمد ہوئی۔ ملزم کی شناخت ماجد عرف لنگرا کے نام سے ہوئی ہےجبکے ملزم کو علاقائی تھانہ کلری کی حدود سے پکڑاہے، ملزم رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ہے۔.

ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے نےمورخہ 13 مارچ 2018 کو بغدادی کے علاقے میں فواد حسین نامی رینجرز اہلکار کو شہید کیا تھا.

اسی دوران ملزم کے 3 ساتھی بھی ہلاک ہوئے اور 1 زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا, جس کا مقدمہ الزام نمبر 68/2018 بجرم دفعہ 302/353/324/34۔ اور R/W 7ATA تھانہ بغدادی میں درج ہے.

ملزم قتل/اقدام قتل, پولیس مقابلے, دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی میں ملوث رہا ہے. ملزم اس سے قبل 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے