تفتیش کا معیار بھتر کرنے کے لئے، ڈاکٹر سوزن گرنی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، کیمبرج یونیورسٹی سے آن لائین لیکچر کا انعقاد
ایڈیشنل آء جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سیشن کی صدارت کی، اور تفتیش کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سو زن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، اورکیریئر کی روشنی میں بلڈ اسپیٹر اننلائسس Blood Spatter Analysis، اور فارنزک کے جملہ امور، اہمیت اور سامنے آنیوالے نتائج پر, ٹریننگ سیشن میں شریک، سندھ پولیس کے تمام 30 یونٹس کو آن لائن لیکچر دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سسان گرنے نے بین الاقوامی طور پر ہونے والی نئی تحقیق، شواہد اور ثبوتوں کے اعلی معیار برقرار رکھنے اور چین آف کسٹڈی کے معیارات جیسی ضروری تفصیلات کا اپنے لیکچر میں احاطہ کیا، اور شرکاء کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے جیسی تفتیشی تیکنیکس کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر سابق آء جی نیاز احمد صدیقی، فوزیہ طارق، ڈی آء جی انوسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر نے بھی تیکنیکی مسائل، اور کورٹ پروسیجر کے حوالے سے نقاط بیان کئے۔
اس موقع پر سیشن میں شریک تفتیشی افسران، پی ڈی ایس پیز، اور کرائم سین یونٹ کے افسران نے تفتیش سے متعلق تیکنیکی اور قانونی امور پر سوالات بھی کئے۔
ڈی آژ جی انوسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر نے کہا کہ، شعبہ تفتیش اور پولیسنگ کے جملہ امور کو ٹھوس اور غیر معمولی بنائے جانیکے کے حوالے سے تربیتی سیشنز اور لیکچرز کی یہ سیریز سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیئے آئندہ بھی جاری رہیگی۔
یہ لیکچر سیریز، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر، شعبہ تفتیش سندھ پولیس کی، پیشہ ورانہ مہارت کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، اور موجودہ استعداد کار کے فروغ کے لئے، یونیورسٹی آف کیمبرج کے فارنزک ماہر اور مقامی این جی او “لا از مائی پروٹیکٹر” کے اشتراک سے انعقاد کی جارہی ہے۔