یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔وزیر داخلہ سندھ
یہ دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں ناقابل فراموش اور قابلِ فخر دن ہے۔ضیاء الحسن لنجار
اس روز پاکستان سے کئی کئی گنا بڑے ملک نے جب حملہ کیا تو اسے دندان شکن جواب دیکر ہمارے بہادر سپوتوں نے جنگ و جدل کی تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیئے امر کردیا۔
جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان تھا اور غیور و متحد چھوٹا ملک پاکستان ہے۔
1965ء کی جنگ نے یہ ثابت کیا جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ضیاء الحسن لنجار
آئیں ہم سب ملکر اس عظیم دن کی مناسبت سے یہ عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار نبھاتے رہیں گے۔