Light
Dark

سونا 2 ہزار روپے مہنگا، فی تولہ 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے پرجاپہنچا

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے پرجاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔