وفاقی حکومت کا گوادر پورٹ پر 50 فیصد سرکاری درآمدات لانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ پر 50 فیصد سرکاری درآمدات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کےتعان سےوفاقی حکومت نےگوادرپورٹ کومالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سرکاری شعبے کی درآمدات کا 50 فیصد حصہ گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان،شہبازشریف کےدورہ چین کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاکہ”وزارت برائےسمندری اُمور کابینہ کو گوادر کے ذریعے درآمدات کی سمری فراہم کرے گی“۔
وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اورمتعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی تا حید رآباد سیکشن کی چینی پیشکش پر غور کرکے اسےکابینہ کے اگلےاجلاس میں پیش کریں گے۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات چین کی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیےتجارت،صنعت و پیداوار، خزانہ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وزارتوں کی سرگرمیوں کو بھی مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے
بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارتِ تجارت کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر5 تا 10 نومبر 2024 کو شنگھائی کی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کے لیے پاکستانی فرمز کی تیاری کا جامع