Light
Dark

کارساز حادثے میں ملوث ملزمہ کے شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور

کارساز حادثے میں ملوث ملزمہ کے شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کارساز حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی جب کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ واقعے سے دانش اقبال کا کوئی تعلق نہیں، جس گاڑی سے حادثہ ہوا وہ بھی دانش اقبال کے نام پر نہیں ہے۔

دانش اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی کمپنی کے نام پر ہے جس میں دانش اقبال ایک ڈائریکٹر ہے، عدالت نے دانش اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔