Light
Dark

گدھوں کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا

گدھوں کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی گدھوں کا گوشت اور کھال برآمد کرنے کے معاملے کا کل جمعرات کو جائزہ لے گی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کل جمعرات پانچ ستمبر دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں چیئرمین سینٹر انوشہ رحمان خان کی صدارت میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں کمیٹی گدھوں کے گوشت اور کھال کو بیرون ملک برآمد کرنے کے معاملے کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی پابندیوں کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں گدھوں کی پیداوار میں تیسرا بڑا ملک ہے اور چین میں گدھوں کے گوشت اور کھال کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اس کی بہت زیادہ قیمت بھی ادا کی جاتی ہے۔

وزارت تجارت پاکستان سے بالخصوص چین کو گدھوں کا گوشت اور کھال برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ کمانا چاہتی ہے۔