Light
Dark

سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم سے ملاقات، 25 لاکھ انعام

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب ا للہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں شہباز شریف نے محب اللہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محب ا للہ کی بہادری کے اعتراف میں انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا۔ ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کر رہا ہوں۔