Light
Dark

صوبائی وزیر عبدالرحمان میانوالی میں گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن خان المعروف ببلی خان کو اینٹی کرپشن حکام میانوالی نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق عبدالرحمان ببلی خان کو حلقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود پی ٹی آئی رہنما گرفتار

عبدالرحمن خان اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی پہنچے تو سرکل افسر اینٹی کرپشن نے ان کو حراست میں لے لیا۔