ایس ایس پی ایسٹ کمپلین سیل کی ویڈیو وایئرل ہونے کا معاملہ
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا سخت نوٹس، ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔
جس پر ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ملوث پولیس
اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔ مزید اس معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔