میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر رہی ہے جو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔
واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ جو کہ آئی ایس او صارفین کے لیے ورژن 24.17.78 پر دستیاب ہے، میں ایک نیا ’جفی اسٹیکر‘ سرچ فیچر شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین تیزی سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بہترین اسٹیکر تلاش کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ فیچر صارفین کو ان اسٹیکرز کی تلاش کی سہولت فراہم کرتا ہے جو ان کے مجموعہ میں شامل نہیں ہیں، جس سے چیٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔
اسٹیکر سرچ فیچر کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں اسٹیکر ٹرے میں اسٹیکرز کو دوبارہ ترتیب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جس میں “move sticker to the top” کا نیا آپشن دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے ذریعے میڈیا ویوئر کے تجربے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تصاویر، ویڈیوز یا GIFs پر براہ راست میڈیا ویوئر اسکرین سے ہی جواب دے سکتے ہیں یا ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔
اسکرین کے نیچے نئے شارٹ کٹس متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنے دیکھنے کے تجربے کو متاثر کیے بغیر پیغامات ٹائپ کر سکتے ہیں یا ایموجی ری ایکشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔