حالیہ بارشوں کے پیش نظر کراچی شہر میں سڑکیں خستہ حال ہونے سے خاص طور پر پیک آوور میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں پر تعینات ہیں۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں، رونگ وے/ ون وے جانے سے گریز کریں، ٹریفک عملے سے تعاون کریں۔
مسافر حضرات دوران ڈرائیونگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
زحمت و پریشانی کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔