بھارتی افواج کی نا اہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کے متعدد واقعات منظر عام پر
مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارتی افواج کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی
بھارتی گجرات میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا
ریسکیو مشن پر جانے والے ہیلی کاپٹر پر 2 پائلٹس کے ساتھ 2 غوطہ خور بھی سوار تھے لیکن دونوں پائلٹس ابھی تک لاپتہ ہیں
اسی کے ساتھ ساتھ 2-3 ستمبر کی شب بھارتی طیارہ مگ 29 ریاست راجستھان کےبارمیر سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیا
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ چند لمحوں بعد ہی پائلٹ کی ناتجربہ کاری کے باعث گر کر تباہ ہو گیا
بھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا
بی جے پی حکومت نے بھارتی افواج کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے
بھارتی فضائیہ میں گزشتہ 30 سالوں میں 535 جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے
گزشتہ 5 سالوں کے دوران 46 فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد 42 ہے
مودی سرکار کی جانب سے اس طرح کے اقدامات نے یہ واضح کر دیا کہ بھارتی حکومت مالی فائدے کے لیے ملک کے اہم اداروں کو تباہ کر سکتی ہے