عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2498 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی تھی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔