حکومت کا منافع بخش اداروں کے شیئرز کی اسٹریٹیجک فروخت منصوبے پر غور
اسلام آباد: غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کیلئے حکومت منافع بخش سرکاری اداروں کے شیئرز کی اسٹریٹیجک فروخت کے منصوبے پر کام کررہی ہے جن اداروں کے شیئرز کی ’اسٹریٹجک فروخت‘ پر غور کیا جا رہا ہے ان میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاک ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی سدرن اور سوئی ناردرن اور دیگر شامل ہیں۔
’اسٹریٹیجک فروخت‘ کی اصطلاح کی وضاحت کرتے ہوئے ایک باخبر ذریعہ نے بتایا کہ حکومت ان اداروں کے دس، پندرہ یا بیس فیصد شیئرز ’اسٹریٹیجک خریداروں‘‘ کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ بھاری منافع کمانے والے اداروں کے دس سے بیس فیصد شیئرز اسٹریٹیجک خریداروں کو فروخت کرنے سے ملک میں بھاری زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کے اداروں کے شیئرز کی عام قیمتوں کے مقابلے میں، بڑی تعداد میں شیئرز بہتر نرخوں پر فروخت کیے جاسکتے ہیں جس کیلئے حکومت کو اسٹریٹیجک خریداروں کیلئے مختلف سرکاری اداروں کے شیئ