آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت تھانہ جات کے فارمل اور اِن فارمل انسپیکشن سے متعلق اہم اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر اینڈ ورکس،آپریشنز،آئی اے بی،ڈی آئی جیز،کرائم اینڈانویسٹی گیشنز برانچ،ہیڈکوارٹرز، اسٹبلشمنٹ،انویسٹی گیشن،سمیت اے آئی جیز،ایڈمن،اے آئی بی، آپریشنز نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز، حیدرآباد،سکھر،ایس ایس پی شہیدبینظیر آباد،میرپورخاص اور لاڑکانہ کے پولیس افسران نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز نے پولیس قواعد و ضوابط پر مشتمل تھانہ جات اور ذیلی شعبہ جات کے فارمل اور اِن فارمل انسپیکشن سے متعلق بریفنگ دی۔
بہتر عوامی خدمت اور مفاد کے پیش نظر تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز،متعلقہ تھانوں کے فارمل اور اِن فارمل انسپیکشن کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت
انسپیکشن کے نتائج اور روشنی میں پولیس اسٹیشنز کے ماحول، تربیت اور خدمت کے اقدامات کو مذید بہتر بنایا جائے۔آئی جی سندھ
پولیس ریکارڈ اور کیس پراپرٹی کی ترتیب،حفاظت اور استعمال کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ
پولیس فورس میں نظم و ضبط/ڈسپلن اور سرکاری آلات و گاڑیوں کو مکمل فعال رکھیں۔آئی جی سندھ
تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز تھانہ جات کی دستیاب افرادی قوت کو بڑھائیں۔ آئی جی سندھ
غیر ضروری تعینات پولیس اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات کیا جائے۔آئی جی سندھ
بہترین،ماہر اور تجربہ ڈیوٹی افسران کو متعلقہ تھانہ جات میں تعینات کیا جائے۔آئی جی سندھ
پولیس اسٹیشنز کو فراہم کردہ بجٹ کا درست استعمال یقینی بنائیں۔غلام نبی میمن
منشیات مافیا اور اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔آئی جی سندھ