Light
Dark

لاہور سے کراچی کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے سبب تاخیر کا شکار

لاہور سے کراچی کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے سبب تاخیر کا شکار

لاہور سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے سبب تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ترجمان ایئر لائن کے مطابق پرواز کو روانگی کے 13 منٹ بعد پرندہ ٹکرانے کے سبب واپس لاہور اتار لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برڈ ہٹ سے طیارے کے انجن کے قریب نقصان پہنچا جبکہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز نے صبح پونے 10 بجے کراچی پہنچنا تھا۔