ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نےمددگار 15 سرجانی یونٹ کے پولیس اہلکاروں کی احسن کارکردگی پر انکو شاباش دی۔
مورخہ 31 اگست 2024 کو کالر نور نے مددگار 15 کو نوٹ کروایا کہ سرجانی ٹاؤن پاور ھاؤس شہید محبوب علی پولیس چوکی کے پاس ایک لڑکا لڑکی کو بھگانے کی کوشش کر رہا ہے پولیس مدد درکار ہے۔
مددگار 15 سرجانی یونٹ سے ASI ملک اعجاز نے بتایا کہ موقع پر گئے کالر سے ملے کالر نے بتایا کہ ایک لڑکا لڑکی کو 9 دن پہلے تھانہ اجمیر نگری کی حدود سے ورغلا کے اپنے ساتھ لے گیا تھاجسکی رپورٹ لڑکی کے بھائی نے تھانہ اجمیر نگری میں کروا دی تھی کالر کی نشاندہی پر جائے وقوعہ پر گئے موقع پر کوئی نہیں ملا مزیر کالر سے خلیہ معلوم کرکے اپنے پوائنٹ پر جا رہے تھے دوران گشت ایک لڑکی اور لڑکے پر شک ہوا معلومات لینے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ وہی ملزم ہے جس کی ایف آئی آر تھانہ اجمیر نگری میں درج ہوئی ہے۔
لڑکا بنام جاوید ولد نثار احمد اور لڑکی مہک کو اپنی تحویل میں لیا اور تھانہ سرجانی ٹاؤن کے سپرد برائے قانونی کارروائی کیا۔