Light
Dark

پی ٹی آئی کی این آر او کی مانگ: خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر خوب لفظی وار کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں، اور چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کو ریلیف دے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں، اس وقت رؤف حسن این آراوکیلئےمنتیں ترلےکررہےہیں اور ہمیں طعنہ دیاگیاکہ ہم این آراولیتےہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سےروزانہ کہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کریں گے، یہ بھول جاتے ہیں کہ شجاع رہا،فیض رہا نہ باجوہ رہا،یہ نیانظام ہے۔
انھوں نے کہا کہ محموداچکزئی سےسوال پوچھتاہوں کیااسٹیبلشمنٹ سےوہ مذاکرات کریں گے، جو پارٹی سیاسی جماعتوں سےمذاکرات نہیں چاہتی وہ اسٹیبشلمنٹ سےمذاکرات کرے گی ؟ محموداچکزئی کا کیامؤقف ہوگامیں ان کی رائے لینا چاہتاہوں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عادی ہوچکےہیں ان کوبارباروہی لوگ یاد آرہے ہیں، مذاکرات کرنےہیں توجن کو آوازیں مار رہےہیں وہ کرتےہیں توکرلیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ لوگ بار بار کہتےہیں ہمارےاتحادکےسربراہ محموداچکزئی ہیں، یہ لوگ پہلےگھرمیں طےکرلیں مذاکرات انہوں نےکس سےکرنےہیں، ہماراان کیساتھ کوئی تنازع نہیں،یہ جس سےمذاکرات چاہتےہیں کرلیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ لوگ ان حالات میں چاہتےہیں ان کوکوئی ریلیف ملے، یہ چاہتےہیں اسٹیبلشمنٹ ان کوریلیف دے لیکن جب تک 9 مئی زندہ ہےکسی قسم کےمذاکرات نہیں ہوں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسد قیصر اور خواجہ آصف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا اسی سال عمر ہے، اور جس طرح کی باتیں کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔