Light
Dark

ایف آئی اے کا مطلوب شہری سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 13 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں 13 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
  ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاویز احمد کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم گزشتہ 13 سال سے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2011 میں تھانہ بیگوالا سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔