Light
Dark

دنیا سے مذاکرات کرنے اور 100بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دنیا سے مذاکرات کرنے اور 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں اپنے ملک کا صدر منتخب کرنے میں سپریم لیڈر کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں لانے اور دنیا اور بیرون ملک ایرانیوں کے ساتھ رابطے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ بجلی اور بینکوں میں عدم توازن کے ساتھ آٹھ فیصد نمو حاصل کرنا ممکن نہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ 8فیصد نمو حاصل کرنے کے لیے 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ملک میں کل رقم 100بلین ڈالر سے زیادہ نہیں ہے اس لئے ہمیں 100بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر کی منظوری کے بعد خودمختار ترقیاتی فنڈ سے رقم نکالنے کا اعلان کیا، انہوں نے رقم کی وضاحت کئے بغیر کہا کہ ہم نے بقایا قرضوں کو حل کرنے کے لیے قومی ترقیاتی فنڈ سے کچھ فنڈز نکالنے کی اجازت مانگی، ہم کسانوں، اساتذہ، نرسوں کے مسائل حل کرنے اور ادویات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔