Light
Dark

اپر کوہستان ، بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی ، 3مسافر جاں بحق

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث  شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔