Light
Dark

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ،بجلی ایک روپے89 پیسے فی یونٹ مہنگی

لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا نے منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافی قیمت وصولی ہو گی۔

علاوہ ازیں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 31 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔