مون سون کے زوردار اسپیل سے کراچی میں موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اولڈسٹی ایریا، ٹاور، ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا، نارتھ کراچی، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز شدت کی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب اولڈسٹی ایریا، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شدید ڈپریشن کے باعث طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوگی۔ انہوں نے ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، بدین، گولارچی، ٹھٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا