Light
Dark

عطا تارڑ کا پی ٹی آئی میں گروہ بندی کا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے تحریک انتشار قرار دیا اور اس میں گروہ بندی ہونے کا دعویٰ کیا۔

عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے ساتھ ہونے والی گفتگو سامنے آئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی ہمدردی کے لیے جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انتشار میں کئی سال سے ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ جاری ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، سیاسی مفادات کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔