Light
Dark

چہلم حضرت امام حسینؓ ، سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ساؤتھ زون میں 25 سے 27 اگست تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جبکہ ضلع شرقیمیں 26 اگست، ویسٹ زون میں 25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں 25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی۔ میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
چہلم حضرت امام حسینؓ  کے موقع پر دادو اور سجاول میں 25 سے 27 اگست تک پابندی عائد رہے گی، محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں، بزرگ شہریوں اورخواتین کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔