Light
Dark

تحریک انصاف اور جے یو آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ماضی کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث لائے گئے، جے یو آئی کی طرف سے خود تحریک چلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔