Light
Dark

ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا، ملک میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

فی تولہ سونے کے نرخ میں 800 روپے کا اضافہ ہو نے سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار800 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

10 گرام سونے کے نرخ میں 686 روپے اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا دو لاکھ 24 ہزار 451روپے کی سطح پر آگیا۔