Light
Dark

حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ مصالحت کار ہمیں جوبائیڈن کے جنگ بندی ویژن اور اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کی قرارداد کی روشنی میں 2 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے منصوبہ پیش کریں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا تھا کہ مصالحت کاروں کو مذاکرات کے مزید ادوار کے بجائے اسرائیل پر مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے زور ڈالیں، نئی تجاویز سے اسرائیل کو ہمارے لوگوں کے قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس کو 15 اگست کو قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کے نئے دور کیلئے دعوت دی تھی۔