Light
Dark

مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

شہر قائد میں گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔