Light
Dark

کراچی: گلستان جوہر کے گیسٹ ہاوس میں فائرنگ سے دو افراد قتل

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں گیسٹ ہاوس میں فائرنگ سے دو افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق گیسٹ ہاوس میں مقتول عبداالسلام، زخمی عاصم اورآصف پہلے سے موجود تھے بعد میں مقتول ناصر باہرسے ایک شخص کے ہمراہ گیسٹ ہاوس پہنچا اور آنے والے شخص نے عبدالسلام سے گفتگوشروع اورایک خاتون سےمتعلق تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نےتلخ کلامی کےدوران فائرنگ کی جس سےعبدالسلام اورناصرجاں بحق ہوگئے اور فائرنگ سے آصف اورگیسٹ ہاوس کا ملازم عاصم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرارہوگیا۔ اتبدائی تفتیش کے مطابق مقتول ناصرنے صارم قریشی سے گیسٹ ہاوس ایک ہفتے کے لیے کرائے پرحاصل کیا تھا۔