Light
Dark

اسرائیلی طیاروں کی نماز فجر میں مصروف فلسطینیوں پر بمباری

اسرائیلی طیاروں کی جنوبی، وسطی اور شمالی غزہ میں متعدد مقامات پر بمباری کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق غزہ سٹی میں التابن اسکول پر بمباری سے 100 فلسطینی شہید ہو گئے، اسکول میں سیکڑوں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی، حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

دوسری جانب المواسی میں اسرائیلی طیاروں نے ایک گھر پر بمباری کی جس سے پانچ  فلسطینی شہید ہو گئے،خان یونس میں بھی زمینی آپریشن تیز کر دیا گیا۔

ادھررفح میں القسام بریگیڈ نےصہیونی فوج کے ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام پربھی بمباری کی۔ شام کے شہرحمص میں ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔