لندن گیمز 1948 سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے پاکستان نے 76 سالوں میں اب تک صرف 11 میڈلز ہی اپنے نام کیے ہیں، اولمپکس مقابلوں میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 11 واں میڈل دلوایا جبکہ اولمپکس کی تاریخ میں کب اور کس نے میڈلز اپنے نام کیے۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا ہے جس کے بعد پاکستان کے اب تک کے اولمپکس مقابلوں میں مجموعی میڈلز کی تعداد 11 ہوگئی۔
پاکستان نے اولمپکس میں اب تک 11 میڈلز جیتے ہیں، جن میں 4 گولڈ، 3 سلور اور 4 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک پاکستان کے تمام گولڈ میڈلز فیلڈ ہاکی کے ذریعے آئے تھے اور یہ پہلی بار ہے کہ ارشد ندیم نے ملک کے لیے پہلا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔
ارشد ندیم اللہ حضور کے سجدہ ریز ہو گئے پاکستان نے اولمپکس میں آخری مرتبہ کوئی بھی میڈل 1992 میں جیتا تھا جب بارسلونا میں ہونے والے ہاکی کے مقابلے پاکستان کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔