Light
Dark

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

وزیر اعظم شہباز شریف نے ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ اس وقت وزارت خارجہ کی ترجمان اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن اینڈ پبلک ڈپلومیسی) ہیں۔ اس سے قبل وہ جمہوریہ کوریا میں پاکستان کی سفیر اور چین میں پاکستانی سفارتخانے میں وزیر/ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے جانباز خان کو برونائی میں پاکستان کا نیا سفیر، محمد سلیم کو کینیڈا میں ہائی کمشنر، ملک فاروق جو اس وقت کویت میں پاکستان کے سفیر ہیں، کویت میں ہائی کمشنر مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

یو اے ای میں تعینات سفیر فیصل نیاز ترمذی بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔