بنگلادیش میں حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت فرار ہونے کے بعد رونما ہونے والی صورتحال کے باعث معمولات زندگی تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب 15 رکنی ایڈوائزری کونسل آج حلف اٹھائے گی جس میں طلبہ کی نمائندگی بھی ہوگی اور نوبل پرائز یافتہ ڈاکٹر محمد یونس آج ڈھاکا پہنچیں گے۔
بنگلہ دیش کے بعض شہروں میں حالات معمول پرآنے لگے ہیں، اسکول اور فیکٹریاں کھل گئیں ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں پولیس کی عدم موجود گی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔
علاوہ ازیں عوام سے اپیل پر فوج نے شہریوں سے ہنگامی صورتحال میں قریبی فوجی کیمپوں سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور اس ضمن میں ہیلپ لائین نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے۔