Light
Dark

ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام

 ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، تبادلہ مارکیٹ میں قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77 ہزار 436 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 303 ارب روپے رہی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔