Light
Dark

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، مزید 500 روپے سستا

سونے کی قیمت مسلسل تیسرے کاروبار دن مزید کم ہو گئی، مزید 500 روپے تولہ سستا ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 55 ہزار500 روپے ہو گئے ہیں۔ دس گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے۔