Light
Dark

او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے جو آج ہو رہا ہے۔

اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اس اجلاس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطے کی بدلی ہوئی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطے میں بڑی جنگ کا خطرہ موجود ہے۔ ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ لبنان سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر حملے شروع بھی کردیے ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل کے تمام کارخانوں کو چند منٹ میں تباہ کیا جاسکتا ہے