محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشر قی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور اور باجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا تاہم خضدار، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، قلات اور بارکھان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔