Light
Dark

بنگلادیش کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے، سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے دورے کے لیے نائب کپتان تھے، فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کے پیش نظر کیا گیا۔

پاکستان ٹیم کو آئندہ سال اپریل تک 9 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں، پاکستان ٹیم کو اس سیزن میں کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلنے ہیں جبکہ جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا اسکواڈ اِن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ عامر جمال کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔