قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں الیکشن ترمیمی بل 2024 پر پہلے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق الیکشن ترمیمی بل 2024 قانون سازی اور ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کے لیے قواعد کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی جبکہ بلال اظہر کیانی الیکشن ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ الیکشن ترمیمی بل 2024 پر پہلے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اراکین کے مختلف نجی بل قانون سازی کے لئے ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔
صاحبزادہ صبغت اللہ کی نجی پاورہلانٹس کے ساتھ حکومتی معاہدوں کی ازسر نو جائزہ لینے کی قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود ہے، ایم کیوایم اراکین کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بحث کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔
سوالات اور ان کے جوابات وقفہ سوالات کی صورت میں ایجنڈا پر موجود ہے، پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر بارے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی قواعد و ضوابط 2007 میں مختلف ترامیم پیش کی جائیں گی، اشیائے ضروریہ خصوصا ڈبہ پیک دودھ کی قیمت میں اضافے پر تشویش بارے توجہ دلاو نوٹس بھی شامل ہے۔