کراچی میں سرمئی بادلوں کےڈیرے ہیں تاہم شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، بوٹ بیسن، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ناظم آباد، سائٹ، زینب مارکیٹ اور اطراف میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج بھی کراچی میں کہیں تیز تو کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جبکہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔