Light
Dark

سابق کرکٹر عبدالرئوف خان انتقال کرگئے

سابق کرکٹر عبدالرئوف خان کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔

مرحوم سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور چین کے سابق ہیڈ کوچ راشد خان ، فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر خان کے چھوٹے بھائی تھے ،انہیں اتوار کو کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر خالد عباد اللہ بھی انتقال کر گئے تھے ۔

خالد عباداللہ کا مختصر مگر قابل ذکر بین الاقوامی کیریئر تھا، انہوں نے 1964 اور 1967 کے درمیان پاکستان کے لیے صرف چار ٹیسٹ کھیلے، لیکن ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

عباد اللہ نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کیا، اس میچ میں چھ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والوں میں سے وہ ایک تھے۔ عباد اللہ کو کپتان حنیف محمد کے اصرار پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے پہلی اننگز میں 166 رنزبنائے۔