پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کریں گے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے عہدے پر تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، اشتہار میں درخواست جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔