ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش اورتازہ دودھ ،مرغی سمیت 24 اشیاء کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا ۔۔ ادارہ شماریات نےمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کر دیئے۔
ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش اورتازہ دودھ ،مرغی سمیت 24 اشیاء کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا ۔۔ ادارہ شماریات نےمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کر دیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پرآگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 25 روپےاضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے ایک ہفتے میں دال چنا3 روپے تک مہنگی ہوئی۔
لہسن کی فی کلو دو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ، آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش اورتازہ دودھ مہنگا ہوا ، جبکہ ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتےمیں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، میں7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔