Light
Dark

کل تو پیارمحبت کی حد ہوگئی، کل صاف لگا آئین ہار گیا، عظمی بخاری

پی ٹی آئی نےنشستیں مانگی ہی نہیں تھیں انکو مفت میں دے دی گئیں، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کل تو پیارمحبت کی حد ہوگئی،کل صاف لگا آئین ہار گیا۔

لاہورمیں نیوزکانفرنس کے دوران عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف نےانٹرا پارٹی الیکشن میں جو غلطیاں کیں وہ وکیلوں کو درست کرنی چاہیےتھیں، عدالت نے درست کردیں،پی ٹی آئی نےنشستیں مانگی ہی نہیں تھیں انکو مفت میں دے دی گئیں۔

عظمی بخاری نےکہا کہ ایجنسیوں کی مداخلت ہو تو پھر پانامہ جیسا فیصلہ آتا ہے، نوازشریف کو خیالی تنخواہ پرنااہل کیا گیا،ہم نے اچھے بچوں کی طرح تمام فیصلوں کو تسلیم کرلیا،نظریہ ضرورت سے ہمیشہ قوموں کونقصان ہوتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کےلیے اہل قرار

انہوں نے کہا کہ آئین ہارگیا بیگمات جیت گئیں،سوال یہ ہے ایک پارٹی کے لیے اتنا پیار کیوں ہے؟لاڈلے کی محبت ہر چیز پر غالب آجاتی ہے، وہ شخص ریلیف نہ بھی مانگے پھر بھی اس کو دیا جاتا ہے،پہلے یہ ریلیف ڈکٹیٹرز کو دیا جاتا تھا۔

مزیدکہاکہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا،مفتاح اسماعیل اور فواد چوہدری نے کل کہا کہ یہ ری ایکشن کا فیصلہ تھا،شہزاد اکبر نےفیصلہ آنے سے ایک دن پہلے کیا ٹویٹ کیا،یہ فیصلہ ایک دن پہلے بتادیا گیا کہ آٹھ پانچ سے آئے گا یہ کس نےبتایا،

واضح ہے فلور کراسنگ نہیں کی جاسکتی،کل انھوں نے آئینی فلورکراسنگ کی اجازت دی کہ جائےتحریک انصاف جوائن کریں،الیکشن کمیشن کن شقوں کے تحت یہ کام کرے گا۔